ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب 2 سے 7 جولائی مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔ پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے ہیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ریسکیو ادارے جولائی کے پہلے ہفتے میں مستعد رہیں ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام الناس سرکاری ہدایات پر عمل کر کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔
Read Next
اگست 16, 2025
اسلام اباد، راولپنڈی میں شدید بارش متوقع مارگلہ ہلز تمام ٹریلز بند ،شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ،نوٹیفکیشن
جولائی 11, 2025
11 سے 17 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
جون 16, 2025
🔘 مون سون پیشنگوئی 2025:-
اگست 8, 2024
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید مون سون بارشوں کے بارے الرٹ جاری کر دیا۔ بارشوں کا نیا سپیل 09 اگست سے 12 اگست تک
جون 15, 2024



