پنجاب،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے نئے سروس رولز کی تیاری کے لئے کمیٹی تشکیل، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ) محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے نئے سروس رولز کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔‏ یہ کمیٹی موجودہ پنجاب لوکل کونسل سرونٹس (سروس) رولز، 1997 کا بھی جائزہ لے گی۔سروس رولز کے حوالے سے سفارشات 15 روز میں سیکرٹری بلدیات کو پیش کرے گی۔سیکرٹری بلدیات کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر عبدالغفار وینس ڈائریکٹر (فنانس) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ ہونگے۔دیگر ممبران میں نعیم اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ،ملک محمد افضل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ، ارشد سندھو، ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈی جی (آئی اینڈ ایم)، ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ،

ندیم عباس باجوہ، زونل آفیسر (انفراسٹرکچر)راوی زون، میٹروپولیٹن کارپوریشن، لاہور،محمد مظفر اقبال SO(Admn-II)، LG&CD‏ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔کمیٹی محکمہ سروسز اور دیگر پنجاب کے محکموں کے ملازمین کے سروس رولز، موجودہ اور مجوزہ قواعد کا موازنہ بھی کرے گی۔یہ بات اہم ہے کہ پنجاب کی یونین کونسلز میں اس وقت دو مختلف کیٹگری ملازمین کام کر رہے ہیں ۔ایک جو1981 کے سروس رولز کے تحت بھرتی ہوئے جن کے سروس رولز سیکرٹری ریگولیشن کے پاس زیر التواء ہیں۔جن میں تاخیر کی وجہ سے یونین کونسلز کے ملازمین کی ترقیاں نہیں ہو رہی ہیں دوسرے ملازمین ٹی ایم اے کیڈر کے تحت بھرتی ہونے والے ہیں جن کے لئے رولز نہیں بن رہے تھے اب ان کے سروس رولز بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔محکمہ بلدیات کے مطابق سروس رولز کے بعد ملازمین کی ترقیوں کے کیسز بھی نمٹا دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button