پی اینڈ ڈی اجلاس، 12 سکیموں کے لئے 19 ارب 88 کروڑ کے فنڈز کی منظوری، نیلاگنبد،نئی و پرانی انارکلی، جین مندر،بادشاہی مارکیٹ اور بائبل سوسائٹی کی بحالی کی سکیموں کے لئے فنڈز منظور

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 19ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے رواں سال کے پانچویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔اجلاس میں گورنس اینڈ آئی ٹی ، لوکل گورنمنٹ اور سپیشل ایجوکیشن سیکٹرز کی 12 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی،وزیراعلٰی پنجاب سیف سٹی بہاولپور ، ڈی جی خان ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، گجرات اور راولپنڈی کے لیے 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔نیلا گنبد لاہور کی بحالی اور زیر زمین پارکنگ کیلئے 2 ارب 24 کروڑ روپے منظور ہو گئے۔نئی اور پرانی انارکلی، جین مندر، پان گلی، بادشاہی مارکیٹ اور بائبل سوسائٹی کی بحالی کیلئے 1 ارب روپے منظور کئے گئے۔

آٹزم سکول کے قیام کے لیے 1 ارب 38 کڑور روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلٰی پنجاب سیف سٹی ساہیوال کیلئے گاڑیوں کی خریداری کے لئے پوزیشن پیپر کی منظوری ہوئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی نے بھی شرکت کی۔ چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button