کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ 4کلومیٹر طویل 6لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے اخر تک مکمل ہوجائے گی والٹن روڈ 35فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر ڈیپ ٹرنک ڈرین 100فیصد مکمل ہوچکی ہے۔اجلاس میں کمشنر لاہور نے والٹن روڈ ٹرنک ڈرین سسٹم۔فلائی اوور۔ڈسپوزل اسٹیشنز۔رائیڈرزسیورز کی تعمیری پیشرفت کا بھی جائزہ لیااور کہا کہ والٹن روڈ پر رائیڈر سیور کے باعث نالہ بھرنیسے گلیوں کا پانی واپس محلوں میں نہیں جائیگا۔جس سے اردگرد کی آبادیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔۔والٹن روڈ پر یوٹیلیٹیز کیلیے انڈر گراونڈ ٹرنک تعمیر کیجارہی ہیاور گرین بیلٹس بھی بنیں گی۔کمشنر لاہور کو بریفنگ جائزہ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ والٹن روڈ پر دو ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر ہورہے ہیں۔ایک 79فیصد اور دوسرا 95فیصد مکمل ہوچکا ہے اس کے ساتھ والٹن روڈ پر اولڈ نالے کو مسمار کردیا جائیگا۔ڈیپ ٹرنک ڈرین سے گندہ پانی گزریگا۔کمشنر لاہور نے سی بی ڈی کو ہدایت کی کہ والٹن روڈ کو ڈیڈ لائنز اور ٹائم لائنز کیمطابق مکمل کیا جائیکیوں کہ والٹن روڈ ٹریفک و آمدورفت کیلئے اہم آرٹری ہے۔ٹائم لائنز کیمطابق کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔تمام انتظامی مشینری پراجیکٹ تکمیل کیلئے سی بی ڈی سے مکمل تعاون میں ہے۔والٹن روڈ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کیلئے بہترین سہولت اور پورے ایریا کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا کربلا گامے شاہ چوک۔داتا صاحب چوک۔سکیورٹی بفر زون کا دورہ*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا فیروزوالہ۔نورپور مریدکے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ*
4 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
4 دن ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
6 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
Related Articles
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
7 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
1 ہفتہ ago



