*ڈی جی ایل ڈی اے کا سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر پر متعلقہ افسران پر اظہار ناراضگی،تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ون ونڈو سیل پر آئی درخواستوں کی پراسیسنگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر پر متعلقہ افسران پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا جائے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل کی ورکنگ بہتر بنانے کے لیے ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے افسران کو تنبہہ کی کہ جو افسر پرفارم نہیں کرے گا وہ سیٹ پر نہیں رہے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے ڈائریکٹرز اپنے اپنے ونگ کی پینڈینسی کے خود ذمہ دار ہونگے۔شہریوں کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہاؤسنگ افسران فیلڈ میں نکلیں، اپنی ورکنگ کو بہتر بنائیں۔ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز مخصوص اوقات کار پر ون ونڈوسیل پر موجود رہیں۔تمام ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔افسران اپنے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل بنائیں، کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز کو ون ونڈو سیل سے متعلقہ کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ون ونڈواور ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button