کمشنر لاہور زید بن مقصود کا پرائس چیکنگ کیلیے شہر کے دورے کئے انہوں نے سنگھ پورہ منڈی کا دورہ کیا ۔اور آلو پیاز اور ٹماٹر و دیگر سبزیوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے ہربنس پورہ مارکیٹ۔بازار اور گڑھی شاہو مین بازار کا دورہ بھی کیا پھلوں کی قیمتوں و معیار کو چیک کیا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے دکانوں پر سرکاری نرخناموں کی فہرستوں کی موجودگی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور کہا کہ سرکاری نرخنامہ فہرست کا ہر دکان۔ریڑھی پر آویزاں ہونا لازمی ہے۔کمشنر لاہور نے پھل و سبزی فروشوں سے سرکاری قیمت۔اور پھلوں کی ریڑھی پہنچ تک اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورو نوش کی نیلامی سے لیکر عام بازار میں فروخت تک تمام مراحل کو مانیٹر کررہے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے میکانزم کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔شہری نرخوں کے حوالے سے شکایات کو قییمت ایپ پر بھیجیں۔پرائس مجسٹریٹ ازالہ کا ذمہ دار ہے۔






