کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مرکز امتحانات لارنس روڈ کے تمام امتحانی ہالز کا دورہ کیا

چیئرمین لاہور بورڈ و کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انٹرمیڈیٹ امتحانات آخری پیپر کے حوالے سے مرکزی مرکز امتحانات کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مرکز امتحانات لارنس روڈ کے تمام امتحانی ہالز کا دورہ کیا۔ انٹرمیڈیٹ کے ریاضی اور بائیولوجی کے پیپرز ہورہے ہیں۔ سٹوڈنٹس اٹنڈنس کو چیک کیا گیا۔ چیئرمین لاہور بورڈ و کمشنر لاہورزید بن مقصود نے ڈیوٹی پر مامور انویجیلیٹرز کی شیٹ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے امتحانی مراکز انسپیکشن ریکارڈ رجسٹر کوخصوصی طور پر چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے ریکارڈ رجسٹر میں نگران ٹیچرز و عملے کو شاباش دی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصودنے کہا کہ امتحانات کی شفافیت کیلئے اساتذہ اور بورڈ ایڈمنسٹریشن اپنے فرائض کو بخوبی ادا کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ امتحانات میں معمولی بے اعتدالی کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button