کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گڑھی شاہو میں انسدادڈینگی فیلڈ ٹیموں کی سرویلنس کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیسن سٹور، ریڈیالوجی اور اوپی ڈی کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور کو ایم ایس اور میڈیسن سٹور انچارج نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی ریکارڈ پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے گڑھی شاہو میں انسداد ڈینگی لاروا سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل نے شہر میں جاری انسداد ڈینگی پر بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ درجہ حرارت میں شدت کے باعث اوپن جگہوں پر ڈینگی مچھروں میں کمی ہوئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کو آگاہی دیں کہ گھروں میں پانی والی جگہوں کو خشک رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہریوں کا تعاون اور ساتھ ہی انسداد ڈینگی کے خلاف کامیابی کی ضمانت ہے۔







