چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر میں سنگین ہوتا جارہا ہے، قدرتی آفات کی شدت میں اضافہ انسانی زندگی اور معیشت پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے تاہم صوبائی حکومت ان آفات کی روک تھام اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے متعدد اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے جن کا مقصد صوبے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام "عالمی یوم قدرتی آفات میں کمی” کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور مستحکم حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس سے نہ صرف موجودہ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد حاصل ہو رہی ہے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی پائیداری کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شہری تک محفوظ ماحول اور آفات سے تحفظ کی سہولتیں پہنچائی جائیں تاکہ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ یہ کامیاب اقدامات صوبے میں اعتماد اور ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور بلوچستان کو ایک محفوظ اور مستحکم خطہ بنانے کی سمت میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے عالمی یوم قدرتی آفات میں کمی کے موقع پر قدرتی آفات کے بارے میں آگاہی دینے اور ان کے نقصانات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ دن اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہمیں سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی خطرات کے لیے تیار رہنا چاہیے تاکہ مالی اور جانی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ، اور خشک سالی جیسے قدرتی آفات میں ہنگامی صورت حال میں موثر امدادی ٹیمیں اور ریسکیو آپریشنز کو منظم کرنا۔عوام میں فلاحی آگاہی مہمات کا انعقاد تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا عالمی پیغام یہ ہے کہ ڈیزاسٹر سے پہلے تیاری کر لینی چاہیے بجائے کہ حادثے کے بعد اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں کمی کے لیے پی ڈی ایم اے دور رس منصوبے اور پالیسی پر مزید توجہ مرکوز کرے اور ہر ضلع میں 1122 کا قیام عمل میں لائیں جس کو بعد میں تحصیل کی سطح پر لے جایا جائے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
3 ہفتے ago
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
محمد شہباز شریف کا میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان، وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
4 ہفتے ago
ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
4 ہفتے ago
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں انٹرنل ڈویلپمنٹ اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا،میر سرفراز بگٹی
Related Articles
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
دسمبر 29, 2025
صوبائی حکومت عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان
دسمبر 26, 2025
بلوچستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دسمبر 16, 2025



