عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کمیشن برائے وقار نسواں کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی جینڈر پیریٹی رپورٹ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. صوبائی کابینہ اراکین، ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام، صوبائی کمیشن برائے وقار نسواں کے حکام اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے جینڈر پیریٹی رپورٹ کا اجراء کر دیا۔ یہ رپورٹ صوبے میں صنفی مساوات سے متعلق ڈیٹا پر مبنی ایک جامع دستاویز ہے۔رپورٹ مرد و خواتین کی خدمات تک رسائی کے علاوہ انکی سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں شراکت و شمولیت سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ رپورٹ صنفی مساوات کیلئے کوشاں اسٹیک ہولڈرز کیلئے رہنما دستاویز کے طور پر کام کرے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی جینڈر پیریٹی رپورٹ کا اجراء ممکن بنانے پر متعلقہ حکام کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے لئے صحیح اعداد و شمار کا دستیاب ہونا بنیادی اہمیت کا حامل ہے، کوئی بھی ترقیاتی کام یا اقدام شروع کرنے کے لیے درست ڈیٹا کا ہونا ضروری ہے، جینڈر پیریٹی رپورٹ ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گی- اس رپورٹ میں جن جن مسائل کی نشاندھی کی گئی ہے انکے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، یہ رپورٹ وفاقی حکومت کو بھی بھیجی جائے گی تاکہ پورے پاکستان میں صنفی مساوات پر کام ہو- صوبائی حکومت نے احساس نوجوان اور روزگار پروگراموں میں خواتین کی شمولیت کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے، خواتین مجموعی ملکی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں، خواتین اور دیگر کمزور طبقوں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر خوشحال اور ترقی ممکن نہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت بچیوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے- ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل کرتی ہے، صوبہ بھر میں 2,800 گرلز کمیونٹی سکول قائم کئے گئے ہیں، ان کمیونٹی سکولز میں لاکھوں بچیوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائیں گی، سکول سے باہر بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے کیلئے واﺅچر سکیم کا اجراءکیا گیا ہے، سرکاری سکولوں میں بچیوں کی ڈراپ آؤٹ شرح کو کم کرنے کے لیے طالبات کو وظائف اور اعزازیہ دے رہے ہیں- تھانوں میں خواتین کی سہولت کے لئے ویمن پولیس ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، خواتین کی انصاف تک آسان رسائی کیلئے صوبہ بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس کورٹس قائم کی گئی ہیں، عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت خواتین کے مسائل کے فوری حل کے لئے خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے- بیوہ خواتین کی مالی معاونت سہارا کارڈ پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 45 سال اور زائدکی عمر کی بیوہ خواتین کو ماہانہ دس ہزار روپے دیئے جائیں گے- خواتین کو وراثت میں حقوق حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت معاونت فراہم کرے گی، جن سیکٹرز پر فوکس نہیں کیا گیا ہمارا فوکس انہی سیکٹرز پر ہے ان شعبہ جات کو برابری پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں- معاشرے کے کمزور طبقوں کی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ زمہ داری پوری کریں گے۔ ہمارے مذہب اسلام میں خواتین سمیت تمام طبقوں کے حقوق کا واضح تعین کیا گیا یے، اگر ہم اسلامی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کریں تو ہمیں ہمارے تمام مسائل حل ہونگے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






