گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس کمیشن آفس لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران نئی زمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ۔*ڈاکٹر ارشاد احمد 3 ڈویژن میں کمشنر ، 4 محکموں میں صوبائی سیکرٹری ، 6 اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور 2 ڈویژن میں اینٹی کرپشن کی زمہ داریاں نبھا کر ریٹائرڈ ہوئے*۔ڈاکٹر ارشاد احمد کمشنر ڈیرہ غازیخان ، کمشنر ملتان ، کمشنر سرگودھا تعینات رہے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعیناتی کے دوران اہم فرائض سرانجام دیئے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد دو بار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ، ڈپٹی کمشنر ساہیوال ، پاکپتن ، اوکاڑہ بھی تعینات رہے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ، سرگودھا سمیت متعدد اہم پوسٹوں پر فرائض منصبی نبھاتے رہے
ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام اہم پوسٹوں پر انتہائی ایمانداری سے میرٹ کی بالا دستی کو قائم رکھا
ڈاکٹر ارشاد احمد کی ایمانداری ، قابلیت اور اہلیت کو سراہتے ہوئے اہم زمہ داری سونپی گئی






