وزیر لوکل گورنمنٹ آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو حویلی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ

ممتاز آباد ،ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین اور ایس پی حویلی عطاء رحمان نے وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔ انتظامی آفیسران نے ضلع حویلی میں ترقیاتی منصوبہ جات ، امن عامہ اور بھارت کی طرف سے ایل او سی پر کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں ممکنہ اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور نے انتظامیہ کو عوام کو ہر ممکن ریلیف، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ہنگامی صورتحال میں ہائی الرٹ رہنےاور ایمرجنسی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button