پنجاب بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انرجی ساجد منیر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان نعمان فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کردیا گیا ہےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی سید عثمان منیر بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن محمد بابر سلیمان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر فیاض علی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر راشد اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر حافظ عرفان حمید کی خدمات ڈائریکٹر جنرل فاٹا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب نعیم صادق چیمہ کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے سپرد کی گئی ہیں۔تعیناتی کے منتظر احمد نوید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات مزمل الیاس کو بطور سیکرٹری وزیراعلٰی پنجاب انسپکشن ٹیم تبادلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔تعیناتی کے منتظر محمد عابد کو سیکرٹری وزیراعلٰی پنجاب انسپکشن ٹیم تعینات کردیا گیا ہے۔






