*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فائر سیفٹی ایکٹ اور پنجاب سیفٹی ایکٹ کے تحت اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائر سیفٹی ایکٹ اور پنجاب سیفٹی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنیوالی ہر عمارت، پلازہ اور تجارتی مرکز کا مفصل سروے کریں، ایکزٹ سائنز، فائر ہائیڈرنٹس، فائر ایکسٹینگوئشرز، فرسٹ ایڈ بکس، ایکزٹ ڈورز کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے والے آلات، فائر ہائیڈرینٹس، ایمرجنسی انخلاء سائنز ہر عمارت کی سیفٹی اور انسانی جان و کاروبار کے تحفظ کیلئے بھی ناگزیر ہے، اضلاع اے کیٹیگری سمیت بی و سی اور ڈی کیٹیگری عمارات کو بھی چیک کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس میں بوائلرز سیفٹی پروٹوکولز کا سروے اور چیکنگ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں، سول ڈیفنس ٹیمیں فائر سیفٹی آلات و بوائلرز چیکنگ کیلئے فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ سیفٹی ایکٹس کے تحت ہائیڈرینٹس کی تنصیب کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے اشتراک کار کریں، سیفٹی ایکٹس کے تحت اضلاع نے کمیٹیاں تشکیل دیکر نوٹسز جاری کرنا شروع کردئیے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن حامد ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button