مجوزہ سینیٹری لینڈ فل سائٹ گوجرانوالہ کے لئے عوامی سماعت

مجوزہ سینیٹری لینڈ فل ڈویلپمنٹ کے لئے گوجرانوالہ شہر میں ایک عوامی سماعت ہوئی۔ مجوزہ سینیٹری لینڈ فل سائٹ گوجرانوالہ شہر میں میونسپل سالڈ ویسٹ کے لیے محفوظ ٹھکانے فراہم کرے گی۔ مجوزہ منصوبے کے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کی جانچ کے لیے عوامی سماعت انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA) پنجاب کی ایک لازمی ضرورت ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر EPA، گوجرانوالہ سلمان اسلم نے تقریب کی صدارت کی۔احسن بیلہ (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ایکسپرٹ PMDFC) نے تقریب کے آغاز میں مجوزہ سینیٹری لینڈ فل سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی، جس کے بعد سیدہ ہما بتول (ڈپٹی منیجر، ESM PMDFC) نے پروجیکٹ کے ماحولیاتی اور سماجی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کی فعال شراکت دیکھی گئی، جس کا پی ایم ڈی ایف سی کی ٹیم بشمول سالڈ ویسٹ کنسلٹنٹ پی ایم ڈی ایف سی واصف اظہر اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے نقاش کبیر (سینئر مینیجر لینڈ فل) نے تفصیلی جواب دیا۔

جواب دیں

Back to top button