ڈی سی لاہور کا اہل اسلام کو رمضان مبارک کا پیغام، مسلمانوں کیلئے ماہ صیام خوشیوں و سلامتی کا باعث بنے، سید موسیٰ رضا

ڈپٹی کمشنر لاہور نے رمضان المبارک میں ریلیف کا بڑا اعلان کیا اور اہل اسلام کو رمضان مبارک کا پیغام بھی دیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے ماہ صیام خوشاں و سلامتی کا باعث بنے. انہوں نے کہا کہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. ڈی سی لاہور نے ماہ صیام میں مہنگائی مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے اشیاء کی قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا. انہوں نے کہا کہ مناسب نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور ساتھ ساتھ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا. انہوں نے واضح ہدایات دی کہ رمضان سہولت اسٹالز سمیت شہر میں کسی بھی مقام پر گراں فروشی قبول نہیں. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور رمضان میں شہریوں کے لیے بہترین سہولیات یقینی بنائے اور رمضان بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات برقرار رکھے جائیں،ڈی سی لاہور نے کہا کہ بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے خصوصی قطاریں یقینی بنائی جائیں. انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زیادہ سے زیادہ انسپکشن کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر عدم برداشت کی پالیسی ہوگی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز شہریوں کو ریلیف کے لیے کردار ادا کریں.

جواب دیں

Back to top button