بلدیاتی اداروں کی TMAs کے لئے =/575,841,500 روپے کی سیکنڈ کوارٹر کے اکٹرائے شئیر کی گرانٹ کا اجراء بےسود۔کیونکہ پرسنل کیجر اکاونٹ کی توسیعی مدت 30 ستمبر 2025 کو ختم ہو گئی ہے اور نہ تو اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا گیا اور نہ ہی پرانے فرسودہ PLA میں توسیع کی گئی ہے۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے اب بھی بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں بلدیاتی اداروں کے لئے ہرسنل لیجر اکاونٹ کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر کے اکاونٹ فور کا نظام رائج کیا جائے ۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کے پشاور میں 12 ستمبر 2025 کے اعلان پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بھی دیگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی طرح بروقت یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز نے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ کے اعلان کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی آئندہ آنے والی حکومت بھی سابق وزیر اعلیٰ کے اعلان کو عملی جامہ پہنا کر غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز ڈیرہ اسماعیل خان، پرووا؛، کوہاٹ، لاچی، چترال، ٹل ،ٹانک,چترال اور نوشہرہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت , جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، بلال بلوچ ڈیرہ اسماعیل خان، قیصر کامران ڈیرہ اسماعیل خان، بشیر باچہ لاچی، سعید گل ٹانک ،ثاقب روف ٹانک ، شیرزمان ٹانک ، نصر اللہ پرووا ، قدیر احمد شاہ پرووا ، کامران ظہیر ٹل اور نوشہرہ سے لقمان خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم نہ ہونے اور پرانے فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم میں توسیعی نہ ہونے کی وجہ سے اکٹرائے شئیر کے اجراء کے باوجود بھی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔فیڈریشن رہنماؤں نے سہیل خان آفریدی کی آنے والی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ *فور کے نظام کو یقینی بنا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی* جائے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں اور ان کے خاندانوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
5 دن ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
6 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
1 ہفتہ ago
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
Related Articles
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 ہفتہ ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
1 ہفتہ ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
2 ہفتے ago

