*بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید، 20 لاکھ جرمانہ ہوگا*

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قانون میں ترمیم منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ اب پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے۔ نئے قانون کے تحت بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مذید سزا بھگتنا ہو گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958 میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق بچوں، بزرگوں اور خواتین وغیرہ سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے خصوصی ہدایت کی تھی جس کے بعد سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی قیادت میں محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم کی سفارش کی جو منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں سے زبردستی بھیک منگوانے، انہیں اپاہج کرنے اور دیگر مظالم ڈھانے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے اور اس سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button