لاہور میں عارضی مویشی منڈیوں و سیل پوائنٹس کی تفصیلات جاری،کسی اور پوائنٹس پر مویشی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل کی طرف سے شہر کے سات مختلف مقامات پر عارضی مویشی منڈیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے سیل پوائنٹس و عارضی مویشی منڈیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔جس کے مطابق

تحصیل شالیمار میں

نیوکنگ لائن ہاؤسنگ سوسائٹی نزد گنج سندھور وڈ سپورٹس کمپلیکس اڈہ رکھ چھبیل میں سیل پوائنٹس قائم،تحصیل ماڈل ٹاؤن

ایل ڈی اے سٹی نز د سدھر گاؤں کا ہنہ کا چھاڈیفنس روڈ ، تحصیل سٹی سگیاں روڈ نزد سوئی گیس آفس، تحصیل کینٹ برکی روڈ نزد پیراگون سوسائٹی ،تحصیل رائیونڈ

مویشی منڈی این ایف سی سوسائٹی ملتان روڈ نزد بحریہ ٹاؤن، رائیونڈ نز دحویلی مرکز اپوزیٹ شار سپننگ مل سندر روڈ شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ تجویز کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی پوائنٹ پر مویشی فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button