”پاکستان کی تاریخ کا پہلاپنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور پہلی”فارمر رہنمائی ایپ” کا اجراء، مریم نواز شریف نے منظوری دے دی

”پاکستان کی تاریخ کا پہلاپنجاب لائیو سٹاک کارڈ اور پہلی”فارمر رہنمائی ایپ” کا اجرا کردیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دی جس سے مویشی فیڈ کے لئے اڑھائی لاکھ روپے بلاسود قرض ملے گا -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدار ت لائیو سٹاک سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لائیوسٹاک فارمر کے لئے قرضے کے حصول کے مراحل آسان بنانے اور جنوبی پنجاب میں ڈیر ی فارمنگ کے لئے سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کوڈیر ی فارمنگ کے لئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔پنجاب بھر 40ہزار فارمرز کوپنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے۔پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کے لئے میسرہونگے۔ فارمر کو جانورں کی فری ڈیگنگ، فری ان سیمی نیشن سروسز، ونڈا اور سائلج کی کوالٹی کی ٹیسٹنگ سہولت بھی فراہمی کی جائے گی۔پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرکو ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر کے لئے2لاکھ 70 ہزار روپے کا آسان قرضہ دیا جائے گا۔پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30دن میں قرضہ ادا کر سکے گا۔ پنجاب میں اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم سے مویشی کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر ایگریکلچر سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہداختر زمان، سیکرٹری لائیو سٹاک اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button