لاہور پریس کلب میں متنازعہ ہتک عزت بل کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف ،پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ، پی بی اے کے نمائندے نویدکاشف، اے پی این ایس کے سینئر نائب صدرامتنان شاہد ،سی پی این ای کے ایازخان ،سابق صدر سی پی این ای کاظم خاں اور ایمنڈ کے نمائندے محمد عثمان نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک تمام صحافی تنظیموں نے اسے ” انسان دشمن ” قانون قراردے دیا۔ اجلاس میں متنازعہ ہتک عزت بل کی گورنر پنجاب کی طرف سے منظوری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف احتجاجی اقدامات پر مرحلہ وار عملدرآمدکا فیصلہ ہوا ۔ اجلاس میں متنازعہ کالے قانون کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی تقریبات ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں ، وفاقی وصوبائی بجٹ کی کوریج کے ساتھ حکومتی اتحادی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاءنے متنازعہ بل کے خلاف موثر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور اتفاق رائے سے طے پایاکہ متنازعہ بل کے خلاف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سوا دیگرسیاسی جماعتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بارکونسلز کے ساتھ مشاورت سے مرحلہ وار آگے بڑھاجائے گا۔ اجلاس میں یہ طے پایاکہ انسانی حقوق کے منافی متنازعہ ہتک عزت قانون کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں بل پر متعلقہ سرکاری دفاتر کے سامنے احتجاج کیاجائے گاان آپشنزپر مرحلہ وار عمل کیاجائے گا۔اجلاس میں بل کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔
Read Next
اپریل 2, 2026
محمد علی رندھاواڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات،9 اعلٰی افسران کی خدمات سیکرٹری بلدیات پنجاب کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
فروری 9, 2026
چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا
دسمبر 31, 2025
نئے سال 2026 کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ
نومبر 2, 2025
*Federal Interior Minister Mohsin Naqvi Meets Governor Punjab Sardar Saleem Haider*
اکتوبر 19, 2025