گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ وفد میں سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے، اے پی این ایس، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (AEMAND) کے نمائندے شامل تھے۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے صحافتی تنظیموں کے نمائندے ارشاد عارف صدر سی پی این ای، ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب/سیکرٹری پی ایف یو جے، سابق صدر سی پی این ای کاظم خان، محمد عثمان وائس پریذیڈنٹ، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز )ایمنڈ(، طارق محمود، جنرل سیکرٹری ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، نوید کاشف پی بی اے، اے پی این ایس کے سینئر نائب صدر امتنان شاہد، محمد عثمان )ایمنڈ(شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، سابق ایم پی اے مخدوم مرتضی محمود، شہزاد سعید چیمہ انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب بھی موجود تھے ۔صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو ہتک عزت بل بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ چند روز میں ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے اکٹھا کیا جائے۔
Read Next
4 ہفتے ago
نئے سال 2026 کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ
نومبر 2, 2025
*Federal Interior Minister Mohsin Naqvi Meets Governor Punjab Sardar Saleem Haider*
اکتوبر 19, 2025
پاکستان ہماری ریڈ لائن، کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف
اگست 12, 2025
ای او بی آئی،افسران کے تقرری اور تبادلے
جولائی 7, 2025
وفاقی حکومت نےپنشن میں 7 فیصد اضافہ کو Base Line پنشن سے مشروط کردیا گیا،10 فیصد ایڈہاک ریلیف، 15 فیصد ڈسپرٹی الاؤنس،کابینہ میٹنگ کے منٹس جاری
Related Articles
سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے ڈسکہ کے رہائشیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا،وزیر بلدیات اور ہزاروں شہریوں کی شرکت
جون 28, 2025
*ایف بی آر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے آٹھ افسران کو واپس بلالیا*
جون 25, 2025




