جتنے بڑے پیمانے پر کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں شیر شاه چوک تا مرزا آدم خان روڈ اور ہاکس بے میں ناصر بروہی بوئل تا مبارک ولیج روڈ کی ازسر نو تعمیر کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبدالله مراد، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدرو رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی مشیر لائیو اسٹاک نجمی عالم، پی ڈی میگا پروجیکٹ کراچی طارق مغل و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے جاری کام کا جائزہ لیا اور اس اہم سڑک کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی۔سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا انفراسٹرکچر جلد سے جلد بہتر انداز میں مکمل ہو تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں۔

اس منصوبہ پر 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور جون تک اس کومکمل کرلیا جائے گا۔اس وقت جتنے بڑے پیمانے پر کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور اور ہدایات پر کراچی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button