وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کی واسا ہیڈ آفس آمد،ایم ڈی واسا غفران احمد کی بریفنگ

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کی واسا ہیڈ آفس آمد پرایم ڈی واسا غفران احمد نے ان کا استقبال کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ایک خصوصی اجلاس میں واسا لاہور کے حوالے سے بریفنگ دی۔واسا کےریونیو کولیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ مئی 2024 میں واسا لاہور نے ڈیڑھ ارب روپیے سے زائد کی ریونیو کولیکشن کی ہے۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز کی طرف سے ریونیو کولیکشن کو سراہا گیا۔واسا لاہور کے ماسٹر پلان میں پرپوزڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واسا لاہور کے زیر زمین واٹر ٹینکس اور سرفیس واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹس وائس چیرمین کے لیے دلچسپی کا باعث رہے۔واسا لاہور کی طرف سےمون سون تیاریوں کے حوالے سےمکمل بریفنگ دی گئی۔وائس چیئرمین نے واسا لاہور کے پراجیکٹس اور مون سون کی پیشگی تیاریوں کو سراہا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ واسا ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے ، یہ خوش آئند ہے ۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو مزید موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ مون سون کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button