عارضی مویشی منڈیوں کسی قسم کی پرچی فیس وصول نہیں کی جائے گی،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے صوبہ بھر میں عارضی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان منڈیوں میں خرید و فروخت کیلئے آنیوالوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، فروخت کیلئے لائے جانیوالے جانوروں کو بھی ہر طرح کے موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کے ہمراہ ڈسکہ، سمبڑیال اور سیالکوٹ میں گولو پھالہ اگوکی روڈ کے دورہ کے موقع پر کیا، ایم پی اے رانا عبدالستار، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی واضع ہدایات ہیں کہ عارضی مویشی منڈیوں میں کسی قسم کی پرچی فیس وصول نہیں کی جائے گی، مویشی منڈی سیالکوڑٹ میں ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اسٹیٹ بنک تعاون سے لین دین کیلئے راست اکاونٹ اور ایزی پیسہ کے ذریعے لین دین کیلئے کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد ٹرانزکیشنز کو محفوظ بنانا ہے، منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کیلئے قائم سیل پوائنٹس پر سائبان، پینے کے صاف پانی، انتظار گاہ اور صفائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ محکمہ لائیو و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ویٹرنری میڈیکل کیمپ اور ایمرجینسی ریسکیو اسٹیشنز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں پارکنگ کا منظم سسٹم بنایا جائے اور پارکنگ روڈ سے فاصلے پر ہو، پبلک واش رومز کی سہولت فراہم کی جائے نیز بیک اپ جنریٹر کا انتظام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹیں فعال رکھی جائیں اور قربانی کے جانور چیکنگ اور سپرے کے بعد ہی مویشی منڈیوں میں لائے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ خصوصا سالڈ ویسٹ کے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عیدا لضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے جامع پلان تیار رکھیں اور عید کے تیسرے دن تک زیرو ویسٹ کی پالیسی ہوگی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے صوبائی وزیر بلدیات کو ضلع سیالکوٹ میں مویشی منڈیوں کی تعداد، سکیورٹی، صفائی، ٹریفک، ایمرجنسی کاؤنٹرز کے قیام سمیت سہولیات و انتظامات بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا گوجرانوالہ میں قربانی کے سیل پوائنٹس کے دورہ کے دوران عارضی مویشی منڈیوں میں پارکنگ، صفائی ستھرائی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،سلمان خالد بٹ ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر چٹھہ،سی او ضلع کونسل محمد خرم،اے ڈی ایل جی ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران انکے ہمراہ تھے

وزیر بلدیات نے چن دا قلعہ اور کھیالی میں قائم عارضی مویشی منڈیوں کا معائنہ کیا

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ منڈیوں میں شکایات کے ازالے کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہئیے،لائیوسٹاک کے کیمپس سے سپرے کے بغیر کوئی جانور شہر میں داخل نہ ہو،سیل پوائنٹس میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے جانوروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور پارکنگ کو منظم رکھیں تاکہ خریداروں کو دشواری نہ ہو انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس کے میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپس میں ادویات، ڈاکٹر موجود ہونے چاہئیں اورسخت گرمی میں منڈیوں میں پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائےانہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی اور پارکنگ کے انتظامات بہتر بناتے ہوئے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں اور جانوروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں، اس کے علاؤہ عید پر صفائی اور مویشی منڈیوں کے حوالے سے ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قربانی کے جانوروں کی خریداری پر کوئی چارجز وصول نہ کئے جائیں اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں 13 اور وزیر آباد میں 2 عارضی منڈیاں قائم کی گئیں ہےمنڈیوں میں آنے والے جانوروں پر سپرے کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور جانوروں کا تمام ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے ہوئے مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہ یں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button