پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 26-2025 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر52 ارب35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں زراعت ، لوکل گورنمنٹ اور روڑز سیکٹرز کی جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں چیف منسٹر پروگرام فار سولرائزیشن آف ایگریکلچرل ٹیوب ویلز(نظر ثانی شدہ) کےلئے 7ارب 22کروڑ کے فنڈز کی منظوری، زرعی گریجویٹس کی انٹرنشپ سکیم (نظر ثانی شدہ) کے لئے 2ارب 15کروڑ، چیف منسٹر پنجاب کسان کارڑ (نظر ثانی شدہ)کے لئے 9 ارب 86کروڑ ،

چیف منسٹر گرین ٹریکٹر پروگرام (فیز 2 )کے لئے 5ارب 7کروڑ روپے ، چیف منسٹر پنجاب ہائی پاور ٹریکٹر پروگرام کے لئے 9ارب 58کروڑ ،پوٹھوہار میں شعبہ زراعت میں بہتری اور تبدیلی کے لئے 7ارب ، پی آئی ایم یو، پی آر ایم ایس سی اور سروس ڈیلوری یونٹس کے قیام کے لئے4ارب ، ضلع راولپنڈی میں جی پی او چوک مال روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے لئے 5ارب 55کروڑ اور منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے کاکووال پل تک سڑک کی کشادگی کے لئے 1ارب 86کروڑ کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ، سیکرٹری زراعت افتخار علی سہوں ،چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






