وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ سے متعلق واسا کی تیاریوں بارے اہم اجلاس ہوا۔وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز ،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید جبکہ تمام ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ عید کے ایام میں فیلڈ افسران کی موجودگی یقینی بنانے اور حاضری سخت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے ایام میں صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام شہروں میں ڈرینج، سیوریج اور بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات پہلے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو نالوں میں پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔اہم مقامات، گنجان آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ڈی جی واسا پنجاب کو اپنی تمام مشینری، افرادی قوت اور فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بدبو، تعفن اور پانی جمع ہونے سے بچانے پر فیلڈ ٹیمیں متحرک نظر آنی چاہیں۔ عیدالاضحیٰ سےکے دوران شہریوں کو بہترین نکاسی آب کے انتظامات اور پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*
9 گھنٹے ago
بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم،افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ
2 دن ago
*واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت*
2 دن ago
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
3 دن ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
Related Articles
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
5 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
5 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
6 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
6 دن ago


