سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 2 لاکھ 42 ہزار 367 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 3 ہزار 348، گوجرانولہ ڈویژن کیلئے 1 ہزار 117 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، سرگودھا ڈویژن کیلئے 705, راولپنڈی 303 میٹرک ٹن، ساہیوال کیلئے 294 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بہاولپور ڈویژن میں 4 ہزار 280، ڈی جی خان 1 ہزار 307 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، فیصل آباد ڈویژن میں 3 ہزار 280 میٹرک ٹن، ملتان ڈویژن میں 818 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی سٹاک کی فروخت کے ساتھ ساتھ ذخیرہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
4 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
4 دن ago






