*بورڈ آف گورنرز کےاجلاس میں پنجاب صاف پانی کمپنیوں کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری*

پنجاب صاف پانی کمپنی ساوتھ کے 75ویں اور نارتھ کے 43ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کمپنیوں کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی، جبکہ گزشتہ بورڈ اجلاس کے منٹس کی بھی منظوری دی گئی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق انضمام کے بعد تمام اثاثے اتھارٹی کو منتقل کیے جائیں گے اور چیف انجینئر نارتھ اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ اجلاس میں 963 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ پیش کیا گیا،

جنہیں شمسی توانائی پر منتقل کر کے وسائل کی بچت کی جائے گی.مزید بتایا گیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چوری اور نقصان سے محفوظ بنانے کے لیے جدید سکاڈا (SCADA) سسٹم نصب کیا جائے گا۔ یہ پلانٹس اسکولوں، تھانوں، مدارس، بس اڈوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں لگائے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی انتظامات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں یکساں اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو تیزی سے جاری رکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button