*سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کیک کاٹا*

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیدہ رملہ علی اور دیگر افسران بھی شریک تھے،اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ملک و قوم کی سلامتی اور سکیورٹی فورسز کیلئے خصوصی دعا کروائی، ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ یہ جشن آزادی معرکہ حق کی فتح اور افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی کے نام ہے،ملک و قوم کی خدمت میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے فلسفہ کی اصل روح کو سمجھنا ضروری ہے، خوشحال پاکستان کیلئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ناگزیر ہے، بانیان پاکستان کی قربانیوں اور محنت کے صلے کو صحیح معنوں میں سنبھال کر رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button