*سابق سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، ستارۂ امتیاز عطا کر دیا گیا*

سابق سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف،مرکہ حق میں شاندار خدمات پر نورالامین مینگل کو ستارۂ امتیاز عطا کر دیا گیا ہے۔نورالامین مینگل نے دوران جنگ صوبائی اداروں اور فوج میں ہم آہنگی قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نورالامین مینگل نے شہری دفاع کا انتظام، پروپگنڈہ کا بروقت جواب دینے کا بہترین انتظام کیا۔نورالامین مینگل نے جنگی حالات میں بروقت وسائل کی فراہمی یقینی بنائی۔بطور سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے محکمہ شہری دفاع میں تاریخی اصلاحات کیں۔نورالامین مینگل کو عوامی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے پر اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔

ہنگامی حالات میں مؤثر حکمت عملی کی بہترین صلاحیتں بروئے کار لانے پر ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔کیپٹن (ر) نورالامین مینگل ان دنوں سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب تعینات ہیں۔

جواب دیں

Back to top button