پاکستان میں اب بھی بہت سے افراد اپنے خاندان کے فوت شدہ افراد کا بروقت اندراج نہیں کراتے، اور اگر اندراج کرا بھی دیا جائے تو اکثر مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا میں منسوخ نہیں کرایا جاتا، جس سے وراثت، پنشن اور دیگر قانونی معاملات میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں:✅ وفات کے باعث شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس ختم کر دی گئی✅ صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کو مضبوط بنایا گیا✅ وفات کی بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا تاکہ غلط یا جعلی اندراج سے بچاؤ ہو۔جب کسی شخص کی وفات صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم میں درج ہوتی ہے تو اس واقعہ کو نادرا کے خاندانی ریکارڈ میں شامل کرلیا جاتا ہے۔ جب بھی کوئی قریبی رشتہ دار نادرا سے کسی بھی خدمات کے لئے رجوع کرتا ہے تو ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ پہلے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم میں درج شدہ وفات کی بائیومیٹرک تصدیق کریں جس کے بعد متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کیا جاتا ہے اور انہیں نادرا سے درکار خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔ اگرچہ نادرا صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کے ریکارڈ کی بنیاد پر خودکار طریقے سے شناختی کارڈ منسوخ کر سکتا ہے، لیکن بائیومیٹرک تصدیق کا یہ عمل وفات کے غلط یا جعلی اندراج سے بچاؤ کے لئے ایک ضروری حفاظتی اقدام ہے کیونکہ اس وقت صوبائی نظام میں بائیومیٹرک آلات دستیاب نہیں ہیں۔اصلاحات کی وجہ سے ابتدائی طور پر کچھ دشواریاں ضرور پیش آئیں، مگر نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں اور اموات کے اندراج میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے، ڈیٹا کی درستی بہتر ہوئی ہے، اور جعلی اندراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔مزید سہولت کے لیے:📱 شہری اب پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے قریبی رشتہ دار کی وفات کے بعد شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں📲 پنجاب کے تین اضلاع میں بطورِ پائلٹ پراجیکٹ، وفات کا اندراج بھی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔🌐 جلد ہی پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کے اندراج کی سہولت پورے ملک میں دستیاب ہوگی۔نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں خاندانی ریکارڈ دیکھنے کی مفت سہولت اور ڈیٹا میں تضاد کی نشاندہی کا فیچر بھی شامل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں، نادرا اور صوبائی حکومتیں اپنے نظام کو نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرکس پالیسی کے تحت مربوط کر رہی ہیں۔نادرا شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ زندگی کے اہم واقعات کو بروقت "صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS)” میں رجسٹر کروائیں اور خاندانی ریکارڈ کو نادرا کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں۔ یہ نہ صرف ایک قانونی ذمہ داری ہے بلکہ سرکاری سہولیات تک مسلسل رسائی اور قومی ڈیٹا کی درستی یقینی بنانے کے لئے بھی ضروری ہے۔📲 پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں — نادرا کی خدمات اب آپ کے فون پر!
Read Next
دسمبر 9, 2025
پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا بروقت اندراج پہلے یونین کونسل، پھر نادرا دفتر
دسمبر 6, 2025
ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
نومبر 21, 2025
تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین ایکس پاکستان لیو کیلئے کیسے اپلائی کریں
اکتوبر 30, 2025
پاکستانی نوجوان کا کارنامہ ، اپنی کمپنی 4 کھرب 77 ارب روپےمیں امریکی ادارے کو بیچ دی
اکتوبر 29, 2025
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
Related Articles
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
اکتوبر 26, 2025
سال 2025ء کے66 ہزار 377 حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ
اکتوبر 23, 2025
یونین کونسل سے کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت لازماً تبدیل کرائیں
اکتوبر 18, 2025



