ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ کے افسران ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری، پودوں اور گھاس کی بروقت کانٹ چھانٹ، مانومنٹس کی صفائی ستھرائی، تزین وآرئش، گرین بیلٹس سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تمام زونز کے افسران کو ٹاسک سونپ دیئے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈائریکٹر پی ایچ اے فیصل سلطان اور تمام زونز کے افسران نے نئے مانومنٹس کی تعمیر، پارکس و گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کے اقدامات پر بریفنگ دی۔






