وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کا14 اگست کی مناسبت سےپیغام

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے 14 اگست کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ آزادی کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد رکھنا بے حد ضروری ہے، یہ وطن سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا ارادہ کرنے کا دن یے، ہم عوام آزادی کی قدر کریں اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں،ہم اپنے بزرگوں، افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یہ روز تجدید وفا ہے کہ اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہر فرد اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرے۔

جواب دیں

Back to top button