وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر ماٹسویوٹاکی ہیکوسے اہم ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وفد کے ہمراہ ٹوکیو میں صنعت و تجارت اور اکانومی کی وزارت میں ملاقات کی۔پنجاب میں ٹرانسپورٹ، زراعت، صنعت، ماحولیات، صحت عامہ، آئی ٹی کے شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی لانے پر مذاکرات ہوئے۔ وزیراعلی مریم نواز نے جاپان کو ہائیڈروجن اور ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ

جاپانی ساختہ ٹریکٹرز، سوپرسیڈرز، تھریشرز،جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری پنجاب کے کسانوں کو دینا چاہتے ہیں۔جاپانی کمپنیاں پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین میں شرکت کریں۔وزیراعلی مریم نواز نے جاپان کے وزیر کو پنجاب کے کسانوں کے لئے ایک چھت تلے تمام زرعی اشیاء، سامان اور مشینری کی فراہمی کے اپنے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔پنجاب میں سہولت ڈیسک قائم کردیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے راستے کی ہر رکاوٹ ختم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور وفاق کی سطح پر’ایس آئی ایف سی‘ غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کی ضمانت ہیں۔پنجاب میں سازگار سرمایہ کاری کا ایکو سسٹم بنارہے ہیں۔ اے آئی، روبوٹکس، اور گیمنگ کے شعبے میں نواز شریف ائی ٹی سٹی میں منصوبے شروع کرنے کی بھی دعوت دی۔وزیراعلی نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں جاپانی جدید ٹیکنالوجی اور علاج معالجے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جاپان کے تجربات سے استفادہ کرکے پنجاب میں ترقی کے عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کو آئیڈیل بزنس لوکیشن بنارہے ہیں۔پنجاب میں گرین انڈسٹریل زون اور سمال انڈسٹریل زون کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔نائب وزیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔نائب وزیر نے پنجاب حکومت کے جاپان سے تعاون بڑھانے کے جذبے کو سراہا۔ سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو نے پنجاب میں کاروبار دوست اقدامات کو بھی سراہا۔






