صوابی میں حالیہ سیلاب سے 28 افراد شہید،26 افراد زخمی ہوئے ہیں. 7 افراد تا حال لاپتہ ہیں،علی امین گنڈاپور کو بریفنگ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نےسیلاب سے متاثرہ ضلع صوابی کا بھی دورہ کیا. وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر میں حالیہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی کابینہ اراکین، صوابی سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاؤہ چیف سیکرٹری، کمشنر مردان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک۔ اجلاس کو ضلع صوابی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے مطابق صوابی میں حالیہ سیلاب سے 28 افراد شہید جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں. 7 افراد تا حال لاپتہ ہیں تاہم ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے. ابتدائی سروے کے مطابق سیلاب سے 50 کنال رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔سیلاب سے 14 گھروں کو مکمل نقصان جبکہ 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے. بجلی کے مجموعی طور پر11 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 8 فیڈرز بحال کر دیئے گئے ہیں. سیلاب سے صوابی کے مختلف مقامات پر روڈز انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو آپریشن میں صوابی کے ساتھ ساتھ مردان اور نوشہرہ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا ہے، صوابی ریسکیو آپریشن میں 200 ریسکیو اہلکاروں ، 50 پاک فوج ، 50 پولیس اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے حصہ لیا. 15 ایمبولینسز ، 10 ایکسکیویٹرز ، 3 ڈوزر اور 9 ٹریکٹرز کا ریسکیو آپریشن میں استعمال کیا گیا۔

مکانات کے چھتوں پر پھنسے 40 خواتین اور بچوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے، سیلاب متاثرین کو این ایف آئیز ، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی گئی ہیں۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی. وزیراعلٰی نےلوگوں کو بروقت ریسکیو کرنے اور فوری رسپانس دینے پر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے صوابی میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی. وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کی رقم ڈبل کر دی ہے. وزیر اعلیٰ کی متاثرہ سرکاری اور نجی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے سروے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے بتایا۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا بھرپور ازالہ کرے گی ، صوبائی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی.

جواب دیں

Back to top button