ڈپٹی کمشنر شگر کا ژھوقگو گلاب پور میں سیلاب سے متاثرہ باشہ روڈ کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ژھوقگو گلاب پور کے مقام پر حالیہ سیلاب سے متاثرہ باشہ روڈ کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری بحالی کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی سی شگر نے کہا کہ ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ تمام انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور وہ خود روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے متاثرہ عوام کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد بحالی کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔

جواب دیں

Back to top button