*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب افضال طالب کی ملاقات/بجلی کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کرانے پر شکریہ ادا کیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب افضال طالب کی ملاقات ہوئی۔سینئر نائب صدر افضال طالب نے صحافی کالونی ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں صحافی کالونی بالخصوص ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پریس کلب اور صحافی بھائیوں کی خدمات قابل قدر ہیں۔صحافی کالونی اور صحافی بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کے لیے ٹرانسفارمر، کھمبے اور دیگر میٹریل پہنچ گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایف بلاک میں بجلی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button