لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اعلی سطحی نائجیرین وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کا دورہ کیا۔ بائیس رکنی وفد میں نائجیریا کی تین سٹیٹس کے گورنر کوآرڈینیٹر، کمشنر ز اور سینئر افسران شامل تھے ان میں پروفیسر بابا گاناگورنر بورنو سٹیٹ، مسٹراحمد عمرو گورنرایڈا ماوا سٹیٹ اور مسٹر مائی مالا بونی گورنر یوبے سٹیٹس کے گورنرز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد الحاجی فیڈرل کوآرڈینیٹر وفاقی حکومت نائجیریا شامل تھے۔ورلڈ بینک کے تحت نائجیریا میں جاری ملٹی سیکٹورل کرائسس ریکوری پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے جبکہ پرویز اقبال ممتاز آرکیٹیکٹ پلانر چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی اور شفیع ارشد ممبر بورڈ اور پی ایم ڈی ایف سی کے دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی نے وفد کے شرکا کو خوش آمدید کہا جبکہ ایم ڈی نے وفد کو کمپنی کے تحت جاری مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دی

اس موقع پر سید زاہد عزیز نے شرکا کو بتایا کہ کمپنی کے تحت سیوریج، واٹر سپلائی،پارکس اور سالڈ ویسٹ کے اربوں روپے مالیت کے پروگرام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ورلڈ بنک فنڈڈ پی سی پی کے تحت پنجاب کے سولہ شہروں میں اٹھارہ ارب کی لاگت سے واٹر سپلائی، سینی ٹیشن کے منصوبے جاری ہیں ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل سے شہریوں کو بہترسروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سٹیزپروگرام کے تحت چار شہروں میں بارشی پانی کے لئے زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس بنائے جا رہے ہیں۔جبکہ کمپنی کے تحت یونیسیف فنڈڈ فلوٹنگ ویٹ لینڈز پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا جا چکا ہے اور اب اس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ جبکہ جی آئی زی فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت صوبے کے چار شہروں شیخوپورہ، جہلم،لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لوکل گورنمنٹس کی استعداد کار میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ دوران میٹنگ شرکا کو پی سی پی پر تیار کی گئی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے Professor Babagana Umara Zulum,ایگزیکٹو گورنربورنو سٹیٹ نائجیریا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نائجیریا کو دہشت گردی اور قدرتی آفات کے ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔نائجیریا میں ورلڈ بنک فنڈڈ (Multi-Sectoral Crisis Recovery Project (MCRP) جاری ہے اور اس حوالے سے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور میونسپل سروسز انفراسٹرکچر اور سروسز کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رہے گا۔جبکہ اس موقع پر (Mr. Ahmadu Umaru)ایگزیکٹو گورنرایڈاماوا سٹیٹ اور Hon. Mai Mala Buni, ایگزیکٹو گورنر یوبے سٹیٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے دورہ کو انتہائی معلوماتی قرار دیا اور باہمی تبادلہ خیال کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔تقریب کے اختتام پر وفد کے شرکا کو پاکستان کے تقافتی سوینئرز بھی پیش کئے گئے۔





