وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں ”مریم کی دستک“ کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی-اجلاس میں لاہور میں ”مریم کی دستک“کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا-اگست میں لاہور میں ”مریم کی دستک“ سروسزکی تعداد 65 تک پہنچ جائیگی- 14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی -پولیس، ریونیو، بلدیات،ایکسائز، ٹی ایم اے،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہونگی – اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دستک ایپ پر سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت کی-چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس سروسز دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس،موٹر وہیکل ٹرانسفراور نئی گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت بھی دستک ایپ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی-
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
21 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago
PUNJAB ENTERS ‘NEW DIGITAL ERA’ AS CM PUNJAB LEADS AI TRAINING FOR PROVINCIAL MINISTERS
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ،پتنگوں پرکسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جھنڈے پر بھی پابندی
2 دن ago
*وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی*
3 دن ago




