زندہ دلان لاہور کو ناقص اچار، ملاوٹی دودھ اور بیکری فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 4ہزار کلو ناقص اچار، 1300 لٹر ملاوٹی دودھ، لیمن جوس اور ایکسپائر اشیاء تلف

زندہ دلان لاہور کو ناقص اچار، ملاوٹی دودھ اور بیکری فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بادامی باغ میں اچار یونٹ دھر لیا اور سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 18 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور چیکنگ کے دوران 4ہزار کلو ناقص اچار، 1300 لٹر ملاوٹی دودھ، لیمن جوس اور ایکسپائر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 15 ہزار کے جرمانے عائد کر کے 10 کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ جعلسازی کرنے پر ایک مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا بادامی باغ میں واقع اچار یونٹ پر فنگس زدہ اچار پیک کیا جا رہا تھا۔یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ناقص اچار گندے نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ حشرات زدہ گلی سڑی سبزیوں کو مضرصحت کیمیکل لگا کر اصل جیسی نقل پیکنگ لگائی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فوڈ پوائنٹس پر موجود ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر گندا واشنگ ایریا، بدبودار سٹوریج، کچن میں حشرات کی کثیر تعداد پائی گئی جبکہ ملک شاپ سے سپلائی کے لیے تیار 1300لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈ نے کہا پنجاب بھر میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے والے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔ ملاوٹ کرنے والے باز آجائیں، ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ شہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء خرید کر استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button