*صوبہ بھر میں گندم خریداری کیلئے 3 ہزار روپے فی من قیمت مقرر،حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا*

پنجاب میں ناجائز ذخیرہ اندوزی اور کسانوں کے نام پر گراں فروشی روکنے کیلئے حکومت پنجاب متحرک ہو گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے گندم کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبہ بھر میں گندم خریداری کیلئے 3 ہزار روپے فی من مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق عام مارکیٹ میں محض کاغذی گندم خریداری سے قیمتوں میں مصنوعی اضافی کیا جارہا تھا۔

سستے داموں خریدی گئی گندم کو بھاری منافع کی غرض سے ناجائز ذخیرہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جواب دیں

Back to top button