وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹی چوک فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے رہائشیوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایک کلومیٹر کے اس فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دیگر علاقوں تک سفر میں نمایاں آسانی ہو گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا”وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ٹی چوک روات فلائی اوور منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے فلائی اوور کی تعمیر سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکینوں کو سہولت میسر آئے گی۔ اس منصوبے سے شدید ٹریفک کے دباؤ میں کمی، وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔یہ منصوبہ اسلام آباد کے داخلی راستے ایکسپریس وے کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے اور شہریوں کے سفر کو آسان بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

جواب دیں

Back to top button