ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد تبدیل،طاہر رضا ہمدانی کو اضافی چارج،محمد اطہر مسعود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اطہر مسعودایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب کونسل آف آرٹس کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غلام صغیر شاہد ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (DGPR)، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب آرٹس کونسل تعینات کیا گیا ہے۔سید طاہر رضا ہمدانی سیکرٹری حکومت پنجاب، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو ان کے اپنے فرائض کے علاوہ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (DGPR)، پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button