*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی بریفنگ*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے سیلاب سے متاثرہ تھیم پارک سٹی کا دورہ کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا پنجاب کمشنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا بھی ہمراہ تھے،سیلابی پانی سے متاثرہ علاقے کا اطراف اور کشتیوں کے ذریعے بھی جائزہ لیا گیا،کمشنر لاہوراور ایم ڈی واسا نے مجوزہ اقدامات اور ریلیف آپریشن بارے تفصیلی آگاہ کیا،تاحد نگاہ سیلابی پانی میں ڈوبے علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور نکاسی آب کا جائزہ لیا گیا،تھیم پارک سے واٹر چینل کھول کر نکاسی آب کا آغاز کیا جاچکا ہے،20 فٹ چوڑے، 5 فٹ گہرے شگاف سے پانی کی نکاسی دریائے راوی میں ہورہی یے،واسا لاہور کے 17 ڈی واٹرنگ سیٹ،5 پمپنگ مشینیں،5 ایکسکویٹر،5 ڈمپر آپریشن میں استعمال کیے جارہے ہیں،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، جلد نکاسی آب اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جلد نکاسی آب کے انتظامات سے لوگوں کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا.آبادیوں سے نکاسی آب کے مؤثر اور دیرپا حل پر عملدرآمد حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ واسا کی تمام مشینری پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں موجود ہوگی، 50 افراد سے زائد عملہ 24 گھنٹے آپریشن کی تکمیل تک کام کرتا رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button