وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ساہیوال کی تاریخ کے پہلے جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

ماحول دوست اورگرین پاکستان کے تحت”ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس شروع“کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ساہیوال کی تاریخ کے پہلے جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ساہیوال میں الیکٹروبس سروس پر سفر کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر ساہیوال میں جوش و خروش دیدنی تھا اور سڑک کے اطراف میں ہزاروں لوگوں کا مجمع امڈ آیا۔ عوام نے ساہیوال میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پرزبردست مسرت کا اظہار کیا۔ ہزاروں نوجوان ساہیوال کی پہلی الیکٹرک بس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ ہجوم کی وجہ سے الیکٹرو بس رینگ رینگ کر آہستہ آہستہ چلتی رہی۔ عوام نے ساہیوال الیکٹرو بس پر پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کیں۔ ہجوم ایک ہی نعرے لگارہے تھے کہ ”کامیابیوں کا نور………… عوام کا غرور۔ مریم نواز شریف“”ہماری ہیرو………… مریم نواز شریف“۔ عوام نے محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ای بس پر سوار ہو کر تقریب گاہ پہنچی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر بٹ نے ای بس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال میں پہلے مرحلے میں 16 الیکٹر ک بسیں ابتدائی طورپر 4روٹس پر چلائی جائیں گی۔ عارف والا بائی پاس تا سرور چوک پہلا الیکٹرو بس روٹ ہوگا۔ نور شاہ تا کے ایف سی بائی پاس بھی الیکٹرک بس چلے گی۔ فرید ٹاؤن سے یوسف والا تک الیکٹرو بس کا تیسرا روٹ ہے۔ جنرل بس سٹینڈ تا کمیر بھی الیکٹروبس چلائی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ساہیوال الیکٹرو بس پر25ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے۔ساہیوال الیکٹرو بس سروس میں ہر سٹاپ کا کرایہ 20روپے مقرر کیا گیا ہے۔ الیکٹرو بس میں وائی فائی،موبائل چارجنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ ساہیوال الیکٹرک بس سروس میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے۔ الیکٹرو بس کیلئے ساہیوال میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button