زیر تعمیر املاک میں ٹاؤن پلاننگ سے متعلقہ ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ بارے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر املاک میں ٹاؤن پلاننگ سے متعلقہ ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ زیر تعمیر املاک کو بلڈنگ میٹریل باہر رکھنے کی اجازت نہیں ہے، گرین شیٹ سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔زیر تعمیر املاک کنسٹرکشن کے ایس او پیز فالو کریں، تعمیراتی میٹریل باہر رکھنے پر ایکشن لیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں گلبرگ میں سیٹ بیک ایریا اور تجاوزات کلیئر کرائی جارہی ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ اور ایس او پیز کا نفاذ بھی ضروری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کمرشل املاک کے فساڈ (باہری حصے) کو بھی بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر قانونی پیلنٹی بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹاؤن پلاننگ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیے جائیں۔ ایل ڈی اے سکیموں میں فٹ پاتھ و دیگر مقامات پر لگے غیر قانونی بورڈز بھی ہٹائے جائیں۔گلبرگ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، شادمان سمیت دیگر سکیموں کی اہم شاہراہوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button