*مری روڈ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن مکمل، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ اے راولپنڈی نے سنگ میل عبور کر لیا*

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے شہریوں کے لئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر خوشیاں بھرے میسج میں کہاکہ شہر کی سب سے بڑی اور تاریخی سڑک مری روڈ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن مکمل ہو گئی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ اے راولپنڈی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے-بے ہنگم اورخستہ حال مری روڈ کو خوبصورتی سے گرین کوریڈور میں تبدیل کر دیاگیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مری روڈ کی بیوٹیفکیشن محض پراجیکٹ نہیں بلکہ یہ راولپنڈی کے شہریوں کی جمالیاتی حس کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے -لینڈ سکیپنگ کے بعد مری روڈصاف ستھرا اورتازگی کا تاثر دیتی ہے مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن سے ماحولیاتی بہتری بھی نمایاں ہے -لوگ مری روڈ پر سکھ او رسکون کے ساتھ اردگرد کے خوبصورت ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے واک بھی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مری روڈ کی خوبصورتی عوامی مقامات کی اہمیت کا واضح پیغام ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر شہر کے باسی کو جسم وروح کی ترو تازگی حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے –

جواب دیں

Back to top button