اس سلسلہ میں جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی ملازمین پنشن کےلیے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جمع کرائیں گے۔حکومت کی جانب سے 12 فیصد کنٹری بیوشن دی جائے گی۔ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکال سکیں گے۔ریٹائرمنٹ پر اکاؤنٹ سے 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔

موجودہ سرکاری ملازمین پر نیا نظام لاگو نہیں ہوگا۔نیا پنشن سسٹم یکم جولائی 2024ء کے بعد بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگا۔






