الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کر دی، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ نظام ملکی جمہوری اداروں کا ایک اہم ستون ہے، جو مقامی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو ایک قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سفارش کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی جائے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے یا ان کی تحلیل کی صورت میں اسی وقت نافذ لوکل گورنمنٹ قوانین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ سفارشات اس لئے بھیجی گئی ہیں کیونکہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، جس کے باعث مقامی سطح پر جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صرف الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشترکہ آئینی ذمہ داری ہے، بروقت انتخابات نہ ہونے سے نچلی سطح پر جمہوریت کمزور ہوتی ہے، جس کا براہِ راست نقصان عوام کو پہنچتا ہے۔حکام کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، اس لئے ضروری ہے کہ مقامی حکومتوں کے تسلسل اور عوامی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے واضح اور مؤثر قانونی فریم ورک بنایا جائے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
بلوچستان میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے پانچ گریڈ 18 کے افسران کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد
1 دن ago
ایس سی او اجلاس 2027 کی تیاریاں، اسلام آباد کے ہوٹلز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ!
3 دن ago
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
الیکشن کمیشن نے ندیم قاسم کو بلدیاتی انتخابات کے امور کا ترجمان مقرر کر دیا
1 ہفتہ ago
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ انتخابی شیڈول معطل کردیا
Related Articles
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے،حکومت الیکشن کمیشن کو ہدایات نہیں دے سکتی،چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس
1 ہفتہ ago
نادرا کی جانب سے غیررجسٹرڈ خواتین کو 31 دسمبر 2026 تک پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی خصوصی سہولت
1 ہفتہ ago
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 3505 امیدواروں کے کاغذات جمع،110 خواتین بھی شامل،تیاریاں مکمل
1 ہفتہ ago


